ایرانی شہر خرمآباد میں صہیونی ڈرون "ہرمیس" تباہ، ویڈیو جاری
صوبہ لرستان کے مرکز میں ایرانی فضائی دفاع نے غاصب صہیونی ریاست کے "ہرمیس" ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
صوبہ لرستان کے مرکز میں ایرانی فضائی دفاع نے غاصب صہیونی ریاست کے "ہرمیس" ڈرون کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ قالیباف نے کہا کہ پارلیمنٹ بین الاقوامی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا قانون پاس کرنے پر غور کررہی ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شمالی اور مشرقی تہران میں متعدد عمارتوں پر حملے کیے گئے ہیں۔
بین الاقوامی قوانین کے مطابق امریکی جارحیت کے بعد ایران کو اپنے دفاع کے تحت جوابی کارروائی کا حق ہے۔
امریکی نیوز چینل نے اصفہان جوہری تنصیبات کو امریکی حملے کے نتیجے میں نقصان پہنچنے کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل "چینل 12" نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے باعث اسرائیلی طیارے گزشتہ 40 منٹ سے بحیرۂ روم کی فضاؤں میں چکر لگا رہے ہیں۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ امریکہ کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
امریکہ اور اتحادیوں کی حالیہ کارروائیوں کے جواب میں ایران کی جانب سے یمنی فوج کے ماڈل کو اپناتے ہوئے دنیا کی اہم ترین بحری گذرگاہ آبنائے ہرمز بند کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب نے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملہ شروع کیا ہے۔
ایران نے صہیونی حکومت کے خلاف کامیاب سائبر حملہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں مشرق وسطی کے حالات اور تہران اور ماسکو کو درپیش مشترکہ خطرات کے بارے میں مذاکرات ہوں گے۔
ایرانی صوبہ مرکزی میں دفاعی نظام نے صہیونی حکومت کا جدید ترین ڈرون طیارہ سرنگوں کردیا ہے۔
امریکہ کی جانب سے ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد خلیج فارس کے ممالک میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے امریکی حملے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا اور کہا کہ واشنگٹن کے خلاف پیر کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
یمن کے ایک میزائل حملے نے صیہونیوں کو خوفزدہ کر کے پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کر دیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر اب زمین بوس ہو چکا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو جوابی کارروائی کا حق ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں ایرانی مندوب نے کہا کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا جس کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔
ایرانی صدر نے پاکستانی وزیر اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے ایرانی پرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کرکے خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے کی مذموم کوشش کی ہے۔
نجف آباد کے فرماندار نے تصدیق کی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔
نجف آباد کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد شہید ہو گئے۔