چین کی عالمی ادارہ صحت کی بھر پور حمایت کا اعلان
چین نے کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کیساتھ اپنے تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
چین نے کہا ہے کہ وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کیساتھ اپنے تعاون کو اہمیت دیتا ہے اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں ڈبلیو ایچ او کے اہم کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کے انسداد کی اعلی کمیٹی کے اجلاس میں کورونا وائرس سے پاک علاقوں میں یوم قدس منانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد مقدس مقامات حرمہائے مطہر کو کھول دیا جائےگا۔
ملائیشیا نے بھارت سے ایک لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جو رواں ماہ اور اگلے ایک ماہ کے دوران مکمل ہوجائے گا۔
ایران کے دارالحکومت تہران سمیت بعض شہروں میں کورونا وائرس کی انسداد کمیٹی کی اجازت کے بعد مدارس کو کھولدیا گيا ہے لیکن مدارس میں طلباء کی حاضری اختیاری ہے۔
ایران کے صوبہ ہمدان میں کورونا وائرس کی انسداد کمیٹی کی اجازت کے بعد مدارس کو کھولدیا گيا ہے لیکن مدارس میں طلباء کی حاضری ضروری نہیں ہے۔
بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2068 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 85,940 ہوچکی ہے جو چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اب تک کی تعداد یعنی 82,941 سے بھی زیادہ ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں برس کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جائے گی اور اسے مفت فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں سینئر خاتون ڈاکٹر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات مناسب نہ ہونے کے سبب نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تبریزکے قدیم بازار میں مذہبی تنظیموں نےحضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ عزاداری منعقد کی ۔
امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارتی حکومت کی طرف سے متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
قم میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ عزاداری منعقد کی گئی۔
عراق کے پارلیمنٹ کے رکن نے خطے میں سعودی عرب کی دہشت گردانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا ٹی وی چينل " ایم بی سی " دہشت گردی کے فروغ اور فتنہ انگیزی میں ملوث ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او" کی فنڈنگ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کےباعث شاہراہ نیلم کابڑا حصہ نوسیری کے مقام پر ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔
سعود ی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران مزید 2307 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کووڈ 19کے مجموعی مریضوں کی تعداد 49ہزار 176 تک پہنچ گئی ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی اور انکے حریف عبد اللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی ہے۔
مصر میں سیاحت کے شعبے سے وابستہ محمد واحدان نے چند ماہ قبل فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کچھ نہیں امریکہ نے چین کی معیشت کو برباد کرنے کے لیے افواہ پھیلائی ہے.
پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسزآنے کے بعد کوروناو ائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہزار 799 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے ہلاک ہونے والے افراد کی کُل تعداد 834 ہو گئی ہے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک حادثے میں 24 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 46 لاکھ 28 ہزار 549 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 88 ہزار 507 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 285 ہو چکی ہے۔