ایران میں پارلیمنٹ طاقتور ادارہ ہے/پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران میں پارلیمنٹ کے طاقتور ادارہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام جمعہ کو پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر ایرانی دشمنوں کو مایوس کریں گے۔