شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں سے سخت انتقام لیا جائےگا
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے ایران کے ممتاز سائنسداں کے بزدلانہ اور بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں سے سخت انتقام لیا جائےگا۔