بات چیت ایران اور سعودی عرب دونوں کے مفاد میں ہے/ جنرل سلیمانی کا انتقام حتمی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ایران اور سعودی عرب کے رسمی تعلقات کو دوبارہ سے معمول پر لانے کے لئے بات چیت کا آغاز دونوں کے مفاد ہوگا۔ جنرل سلیمانی کے قتل کے حوالے سے ایران کا موقف واضح ہے اور اس قتل میں ملوث عناصر سے انتقام کا معاملہ بھلایا نہیں جاسکتا۔