قابض صہیونی فوج کو ہائی الرٹ کا حکم
غاصب صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں آج کے راکٹ حملوں کے بعد فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
غاصب صہیونی حکومت کی وزارت جنگ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں آج کے راکٹ حملوں کے بعد فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے نشر ہونے والی خبر کے مطابق لبنانی سرحد پر واقع شہر المتولا میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
ایرانی صدر نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ غاصب صہیونی عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کی لہر اور داخلی تباہی کے واضح امکانات سے سخت پریشان ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے انڈونیشیا کے ہم منصب جوکو ویدودو سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل سے مقابلہ امت مسلمہ کی فطرت میں شامل ہے۔
بعض خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 10 منٹ کے اندر اندر لبنان کے جنوب سے صہیونی بستیوں کی جانب تقریباً 100 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے مسجد الاقصی میں نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں پر صیہونی حکومت کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
مسجد الاقصی میں فلسطینیوں پر صیہونی حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چین نے تل ابیب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز کارروائیوں کو فوری طور پر روک دے۔
کل بدھ کی شام اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل تیسرے روزمسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر نمازیوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی وحشیانہ کارروائی کی جس میں مزید متعدد نمازی زخمی اور گرفتار کرلیے گئے۔
قومی اسمبلی نے مسجد اقصٰی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کل بدھ کے روز مسجد اقصیٰ میں نہتے نمازیوں اور روزہ داروں پر چڑھائی کے خلاف فلسطین بھر میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور ملک کے کئی علاقوں میں نصرت اقصیٰ ریلیاں نکالی گئیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے چین میں سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ان کی سعودی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کافی مثبت رہی۔
ایرانی گارڈین کونسل کے رکن عباس کدخدائی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو انسانی حقوق کی بنیادی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے کھیل کا میدان قرار دیا ہے۔
ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے کرمانشاہ میں"ننھے روزہ داروں کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے سفارتی وفود کا مشترکہ اجلاس ہوا اور بیجنگ معاہدے کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین میں صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان بہت اچھے اور تعمیری مذاکرات ہوئے، مزید کہا کہ آج سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان باضابطہ تعلقات شروع ہو گئے ہیں۔
ایران، سعودی عرب اور چین کے وزرائے خارجہ کے مابین چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات ہوئی ہے۔
تہران کے مئیر علی رضا زاکانی نے خطے کا مستقبل روشن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض امریکی جلد خطے سے نکلنے پر مجبور ہوں گے، صہیونی ریاست اسرائیل کی نابودی اور جابرانہ نظام کا خاتمہ قریب ہے۔
اسلامی جمہوری ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان پر دستخط کرتے ہوئے بیجنگ میں ہونے والے معاہدے کو آگے بڑھانے اور سفارتی تعلقات کو جلد بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
خواتین کے وقار اور تقدس کو ختم کرنے کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی اور ترقی میں خواتین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ مغرب کو ایرانی خواتین سے ہمدردی نہیں بلکہ ان کے دل میں کینہ ہے۔ خواتین کے حقوق اور آزادی کا نعرہ بے بنیاد ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی ہے۔
ایران بھر سے آئے ہوئے شعراء سے خطاب میں فرمایا کہ مغرب انسانی حقوق کا طرفدار نہیں بلکہ انسانیت کا دشمن ہے! داعش، صدام اور دہشت گرد تنظیم ایم کے او کی حمایت کی شکل میں ہم ان کے انسانی حقوق دیکھ چکے ہیں اور فلسطین کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی بھرپور حمایت کی شکل میں آج دیکھ رہے ہیں۔
ہمدان کے حسینیہ امام خمینی(ره) میں ماہ مبارک رمضان میں ہر روز قرآن مجید کے ایک پارے کی تلاوت کی جاتی ہے۔ جس میں اس علاقے کےعوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
ڈی جی خانہ فرہنگ ایران روالپنڈی فرامرز رحمان زاد نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ قدس اور فلسطینی عوام کے نظریات کی مختلف طریقوں سے حمایت کی ہے۔
اے معبود! آج کے دن مجھے خاشعین کی سی اطاعت نصیب فرما اور اس میں دلدادہ لوگوں جیسی بازگشت کیلئے میرا سینہ کھول دے۔