مہر خبررساں ایجنسی کے ڈائریکٹرز کے اعزاز میں تقریب
مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر محمد مہدی رحمتی کی تقرری اور سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شجاعیان کی خدمات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نئے ڈائریکٹر محمد مہدی رحمتی کی تقرری اور سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شجاعیان کی خدمات کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔
ادارہ تبلیغات اسلامی کے دفتر میں ہونے والی تقریب میں مہر نیوز ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نو منتخب ڈائریکٹر کا تعارف بھی کرایا گیا۔
محمد مہدی رحمتی کو مہر نیوز ایجنسی کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
قزاقستان کے وزیراعظم علی خان سمیلوف کا، آج تہران میں ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے سعد آباد کمپلیکس میں باضابطہ طور پر استقبال کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پشاورکی امامیہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔
عالمی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے مطابق ایران کی یونیورسٹیوں کا رتبہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیے جانے کا امکان ہے۔
آیت اللہ عباس علی سلیمانی پر بدھ کی صبح مسلح شخص نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ صوبائی گورنر کے مطابق حملہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔
ترک صدر طیب اردوان کے ٹیلی وژن چینل پر نشر ہونے والے براہ راست انٹرویو کو شدید طبیعت بگڑ جانے کے باعث روکنا پڑا جس کے بعد ان کی انتخابی مہم کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایران کی خودمختاری پر حملہ کیا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے صحرائے طبس میں تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کو علاقائی امن و امان اور خودمختاری کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
برطانوی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر عوام نے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی فوج سمیت کسی سے دشمنی نہیں ‘اگراقتدارمیں آیاتو فوج میں کرپشن کرنیوالوں کو نہیں چھوڑوں گا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کا بینچ آج ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے نے سوڈان کی صورتحال پر منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خرطوم میں قیام امن کیلئے ثالثی کردار ادا کرنے کے حوالے سے ماسکو کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
عراقی انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرکوک شہر میں دہشت گرد گروپ داعش کی سکیورٹی ٹیموں کے آٹھ اہم اور مطلوب کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غاصب صہیونی ٹی وی چینل کی اطلاع کے مطابق، ناجائز ریاست کا ڈرون طیارہ شام میں سرنگون ہوگیا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ہلال احمر ایران کے سربراہ پیر حسین کولیوند کو ترکی میں زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے پر ترکی کی حکومت کی جانب سے تمغہ جانثاری کے اعزاز سے نوازا۔
ایران کے وزیر خارجہ عبداللہیان نے کہا ہے کہ عمان نے ایران پر عائد غیر منصفانہ پابندیاں ختم کرنے کے لئے ہمیشہ فعال کردار ادا کیا ہے اور دونوں ممالک نے اس حوالے سے ہمیشہ باہمی مشورے سے کام کیا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈئیر جنرل آشتیانی نے کہا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایران، روس، ترکی اور شام کے وزرائے دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران خطے میں پائیدار امن اور صلح ایجاد کرنے کے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔