امریکی وزير دفاع کا پاکستان اور بھارت کا دورہ ملتوی
بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حفاظتی اقدامات کے باعث امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا دورۂ پاکستان اور بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حفاظتی اقدامات کے باعث امریکی وزیر دفاع مارک اسپر کا دورۂ پاکستان اور بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔
قم کے جہادی جوان، کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں ہرشب بعض محلوں ميں جراثیم کشی کی مہم میں شرکت کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی خاص قوم اور علاقہ سے مخصوص نہیں ہے۔
چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کامیابی پر صدر شی جن پنگ نے مہلک وائرس کے مرکز ووہان شہر کا دورہ بھی کیا۔
عالمی ادارہ صحت " ڈبلیو ایچ او " کے نمائندوں نے تہران میں کوروناو ائرس کے معاون مراکز میں زیر علاج مریضوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے ایرانی طبی عملے کے اہلکاروں کی صلاحیتوں کا بھی اعتراف کیا۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ملک کے تمام 6 کروڑ عوام کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی یا بڑی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
شام میں ایران کے سابق سفیر اور مجمع تقریب مذاہب کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حسین شیخ الاسلام کی مجلس ترحیم آن لائن منعقد ہوئی۔
امریکہ میں ایک چھوٹا طیارہ انجن میں خرابی کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر کے لان میں لگے درخت میں پھنس گیا۔
کویت کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کویت میں کوروناوائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے۔
عراق میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی کے دوران 2 امریکی فوجی اہلکار ہلاک جب کہ 4 زخمی ہیں۔
تہران کے بقیۃ اللہ اسپتال میں سپاہ کے سیاسی شعبہ کے معاون اور سیاسی تجزیہ نگار کا انتقال ہوگيا انھیں بہشت زہرا (س) قبرستان میں سپرد خاک کردیا گيا ہے۔
کربلا کی شیر دل خاتون حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی شہادت کی مناسبت سے حاج خمسہ نے مصائب پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زنیب (س) نے صدقہ کے کھجور کھانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ صدقہ ہم پرحرام ہے ہم اہل مدینہ ہیں ہمارا تعلق نبی کریم کے خاندان سے ہے ام حبیبہ میں ہی زینب (س) ہوں ، وہ دیکھو میرے بھائی حسین (ع) کا سر نوک نیزہ پر آویزاں ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے اہلکار فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کا مقابلہ کررہے ہیں شاہرود کے امام حسین (ع) اسپتال میں بھی کورونا وائرس کا خصوصی وارڈ قائم کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ دنوں کانگرس کے دو اراکین سے ملاقات کی جو اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ ميں چلے گئے ہیں لیکن امریکی صدر نے کوروناو ائرس کا ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔
یمنی فوج اور قبآئل نے صوبہ الحدیدہ میں سعودی عرب کے ایک ڈرون کو سرنگوں کردیا ہے۔
پاکستان میں ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عابد اظہر نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کا علاج یا حفاظتی ٹیکہ دستیاب نہیں ہے مگر یہ وائرس جسم میں خود بخود زیادہ سے زیادہ 15 سے 20 دن میں ختم ہو جاتا ہے۔
میکسیکو میں مردوں کی بالادستی اورخواتین پر بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایران کے بعض علاقوں میں کورونا وائرس کے ساتھ مقابلے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بجنورد میونسپلٹی نے بہار کی آمد پر شہر کو پھولوں سے سجانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
امریکہ نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کے انخلا کا آغاز کر دیا ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے رکن علاءالدین بروجردی نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے بھیانک مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہیں بھارتی حکومت کو انھیں ظلم و ستم کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔