ایران اور عمان کے درمیان اعلی سطحی روابط بڑھانے پر اتفاق
صدر رئیسی اور سلطان عمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور حالیہ معاہدوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔
صدر رئیسی اور سلطان عمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور حالیہ معاہدوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا گیا۔
حزب اللہ کے سربراہ نے 13 محرم کی ریلی کی مناسبت سے اپنی تقریر میں کہا کہ دین اور دینی مقدسات کی حمایت میں استقامت دکھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
کل شام ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے، ایرانی وزیر خارجہ کی باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ پرسوں سے شروع ہو گا۔
بیروت میں عرب نیشنل کانگریس کے اجلاس کے شرکاء نے مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے خطے سے صیہونی حکومت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
صہیونی فوج کے کمانڈروں کا خیال ہے کہ شمالی سرحدوں میں حزب اللہ کے ساتھ فوجی تصادم کے حالات فی الوقت دستیاب نہیں ہیں۔
افریقی ملک کینیا کے علاقے سمبورو میں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور مجلس کا انعقاد کیا گیا، جلوس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ماتم اور نوحہ خوانی کی۔
محرم الحرام کی مناسبت سے تہران کی مسجد ہدایت میں سماعت سے محروم افراد کی انجمن کے تحت ماتم داری ہوئی۔ شرکاء کا امام حسین علیہ السلام سے عشق اور عقیدت قابل دید تھی۔
چین کی وزارت دفاع نے ایک بار پھر امریکہ سے کہا کہ وہ تائیوان کے ساتھ فوجی تعاون بند کرے اور یہ کہ اس جزیرے پر ہتھیار بھیجنا بھی بند کرے۔
حجۃ الاسلام سید حسن خمینی نے سکردو بلتستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد کا نظریہ اسلامی انقلاب کے نظریات میں سے ایک تھا اور امام خمینی نے اس پر زور دیا تھا جس کی پیروی آج بھی رہبر معظم انقلاب کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر داخلہ احمد واحدی نے کہا ہے کہ ایران اور عراق نے اربعین حسینی کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تیاری اور رکاوٹوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکاء نے تاکید کی کہ سویڈن اور ڈنمارک نے قرآن مجید کی شان میں گستاخی کی اجازت صادر کرکے عالمی صلح اور امنیت کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے مذاہب اور اقوام کے خلاف بے بنیاد تہمتوں کا سلسلہ جاری رہے تو عالمی سطح پر امن اور سیکورٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
شیخ الازہر نے پوری دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ قرآن کریم کی حمایت میں سویڈن اور ڈنمارک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
شیخ اعظم الازہر نے ایک بار پھر دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قرآن پاک کی حمایت میں سویڈش اور ڈینش مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔
شیخ اعظم الازہر نے ایک بار پھر دنیا کے تمام آزادی پسندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قرآن پاک کی حمایت میں سویڈش اور ڈینش مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے میں دہشگردی کے خلاف جنگ میں ایران اور پاکستان کا اہم کردار ہے۔ اعلیٰ ایرانی قیادت کی جانب سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام لیکر ایا ہوں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے باجوڑ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کی ریزرو فوج کے ایک میجر جنرل نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کی غیر معمولی ذہانت کو تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب کے حکام سے کہا کہ وہ اسے کم نہ سمجھیں۔
ایران کے شہری ترقی کے وزیر مہرداد بازرپاش اور شام کے وزیر برائے اقتصادیات اور غیر ملکی تجارت محمد سمر الخلیل نے ایران کے صدر کے دمشق کے دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ لیا۔