ایران اور پاکستان کی معیشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے، عبداللہیان
ایرانی وزیرخارجہ نے کراچی اور ایران کے درمیان اقتصادی سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کی معیشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ نے کراچی اور ایران کے درمیان اقتصادی سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کی معیشت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی مرکز کی حیثیت سے کراچی ایران اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ایران اور کراچی کے چیمبرز آف کامرس نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کی دستاویز پر دستخط کئے۔
پاکستانی صدر نے ایرانی وزیر سیاحت سید عزت اللہ ضرغامی سے ملاقات میں ایران میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے ایرانی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک وفد کے ہمراہ حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی۔
صدر رئیسی کی حکومت کی متوازن خارجہ پالیسی کے تحت وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے پاکستان کا سفر کرکے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔
قرآن مجید کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایرانی لڑکیوں نے مجلس کے دوران انگریزی زبان میں رجز خوانی کی۔
گرگان میں انجمن محسن بن علی کے تحت ننھے عزاداروں کی جانب سے سینہ زنی کی گئی۔
ایران اور کراچی کے درمیان اقتصادی سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق کانفرنس ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستانی حکام اور ایرانی تاجروں کے ایک گروپ اور کراچی کے سرکاری حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
تہران میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے کہا کہ آج پیغمبر اکرم (ص) اور قرآن کے خلاف محاذ آرائی کے اس سلسلے کے پیچھے امریکی اور برطانوی استکبار ہے کہ جو اسلام دشمنی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ اور جو لوگ قرآن کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں وہ یقینا خدا کے عذاب میں گرفتار ہوں گے۔
برازیل کے صدر نے عالمی سطح پر ڈالر کی کمی کے عمل کے بعد ایک بار پھر بین الاقوامی لین دین میں ڈالر کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کراچی پہنچے جہاں انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کراچی پہنچنے پر اولڈ کلفٹن اسٹریٹ کے نئے نام کی نقاب کشائی کی جسے تبدیل کر کے امام خمینی (رہ) کے نام پر رکھا گیا ہے۔
قم میں دو ھزار سے زائد فن کاروں کی موجودگی میں اسیران کربلا کا علامتی کاروان خیابان امام خمینی سے شروع ہوکر حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ میں اختتام پذیر ہوا اور اہل بیت عصمت و طہارت کی مصیبت کی یاد تازہ ہوگئی۔
عبرانی میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز کے پانچ اہلکار شمالی فلسطین میں گشت کے دوران حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔
دہشت گروہ داعش نے آڈیو ٹیپ میں اپنے سربراہ ابوالحسین القرشی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے نئے سربراہ کے طور پر ابوحفص الھاشمی القرشی کو نامزد کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے کے دوران آج صبح اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے۔
ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ الیکشن کے بعد ایرانی صدر پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہوں گے۔
ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے اسلام آباد میں اپنی سرکاری ملاقاتوں کے آخری مرحلے میں جمعرات کی شب پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں پاکستانی فوج کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
اسلام آباد کے دورے کے دوران ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات اور گفتگو کی۔