آیت اللہ امینی کا انتقال ہوگیا
مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ امینی کا رمضان المبارک کی پہلی شب میں انتقال ہوگيا ہے۔
مجمع تشخیص مصلحت نظام اور جامعہ مدرسین کے رکن آیت اللہ امینی کا رمضان المبارک کی پہلی شب میں انتقال ہوگيا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات نہ کئے گئے تو پاکستان میں جولائی کے وسط تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہوسکتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کی عدم موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کو ہمیں نصیحت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں اور شہروں میں مؤمنانہ ہمدلی اور ہمدردی کے تحت امدادی پیکیجز کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی قوانین پامال کرکے ثابت کیا کہ بھارت ہندوتوا اور دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ ایران کے نور فوجی سیٹلائٹ کی کامیابی پر امریکہ کی برہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بالکل ناکام ہوچکی ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 718 تک پہنچ گئی ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا سے متاثرہ خاندانوں اور نیازمندوں کے درمیان معیشتی اور غذائی اشیاء کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملائیشیا میں پھنسے 250 پاکستانی مسافر پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
کیش میں کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں بند بازاروں اور مارکیٹوں کو کھول دیا گيا ہے ۔
ایران کے مختلف صوبوں میں نیازمندوں کو امداد بہم پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے صوبہ یزد میں بھی غربیوں کو معیشتی اور غذائی امداد فراہم کی جارہي ہے۔
بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر فرقہ وارانہ وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی بھارت میں نفرت اور فرقہ واریت کا بیج بو رہے ہیں ۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں کل رات رؤیت ہلال کی مختلف ٹیموں نے مسلح اور غیر مسلح آنکھوں سے چاند دیکھنے کی تلاش و کوشش کی لیکن چاند نظر نہیں آیا ۔ ایران میں آج 30 شعبان المعظم اور کل 25 اپریل سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔
گرگان میں امدادی اداروں اور گروہوں نے نیازمندوں کے درمیان معیشتی اور غذائی امداد کے 5000 سے زائد پیکیجز تقسیم کئے ہیں۔
انقلاب اسلامی کی کامیابی کے گذشتہ 41 برسوں میں اللہ تعالی نے ہر جگہ ایرانی قوم کی مدد اور نصرت کی ہے طبس کے واقعہ میں اللہ تعالی نے ایرانی قوم کی مدد کرکے امریکہ کو تاریخی شکست اور ذلت سے دوچار کردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ایرو اسپیس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے عین الاسد پر ایران کے میزائل حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ عین الاسد پر ایران کے حملے کا جواب دیتا تو ایران جوابی کارروائی میں امریکہ کے 400 ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کے لئے مکمل طور پر تیار تھا۔
تبریز میں رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر نیازمندوں کے درمیان معیشتی اور غذائی امداد کے پیکیجز تقسیم کئے گئے ہیں۔
آج ملائیشیا، مصر، سنگاپور، انڈونیشیا ، سعودی عرب، فلپائن اور بعض دیگر ممالک میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔
ایران کے مقدس شہر قم میں رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر نیازمندوں کے درمیان 25000 غذائی امداد کے پیکیجز تقسیم کئے گئے ہیں۔
ایران کے صوبہ ہمدان میں سپاہ پاسداران کے امام حسن مجتبی (ع) ہیڈکوارٹر کی جانب سے نیازمندوں کے درمیان غذائی امداد کے 5000 پیکیجز تقسیم کئے گئے ہیں۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے چین سے حساس حیاتیاتی تجربہ گاہوں تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ریاستوں اوکلاہوما، ٹیکساس اور لوئزیانا میں طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی کل تعداد 11 ہزار 155 ہو چکی ہے جبکہ اس وباء سے اموات کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی ہے۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 50 ہزار 243 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 709 ہو چکی ہے۔