فلسطینیوں پرظلم کرنیوالا اسرائیل پاکستان کو نصیحت کرنے سے باز رہے، پاکستانی دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے خلاف بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا جس کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ ہے۔